پاکستان طالبان کے سابق ترجمان کی ملالہ یوسف زئی کو سنگین نتائج کی دھمکی

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان ﷲ احسان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ملالہ یوسفزئی کو وطن واپسی پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان ﷲ احسان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ملالہ یوسفزئی کو وطن واپسی پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق  ٹوئٹر پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی نے طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان ﷲ احسان کے جیل سے فرار ہونے سے متعلق سوال اٹھادیا ۔

اس ٹویٹ کے جواب میں ملالہ یوسفزئی نے لکھا: یہ تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان ہیں جو میرے اوپر اور دوسرے معصوم لوگوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ اب وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکی دے رہے ہیں۔

News Code 1905304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =