پاکستانی نوجوان کوہ پیما کا عالمی اعزاز

پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن نے افریقہ کے سب سے بلند پہاڑ کلیمانجارو کو 20 گھنٹے میں سر کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن نے افریقہ کے سب سے بلند پہاڑ کلیمانجارو کو 20 گھنٹے میں سر کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا، وہ ایک دن  میں یہ معرکہ سر کرنے والے پہلے ایشیائی بن گئے۔ ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ اسد علی میمن اس سے قبل ارجنٹائن میں واقع جنوبی امریکہ کی سب سے اونچی چوٹی ایکونکاگوا کو سر کر چکے ہیں، اسد میمن بدھ کی شب کراچی سے تنزانیہ روانہ ہوئے تھے، کورونا کے سبب دو یوم قرنطینہ میں رہنے کے بعد وہ ہفتے کو  اپنی مہم پر روانہ ہوئے۔

اسد علی میمن نے برفانی اور برساتی موسم میں ایک دن میں 19 ہزار 340 فٹ بلند پہاڑ  کلیمانجارو  کی چوٹی سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل سوئزر لینڈ کے کوہ پیما کارل ایگلوف نے 6  گھنٹے 42 منٹ میں کلیمانجارو پر چڑھ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، ایگلوف کے ریکارڈ کو توڑنے کے خواہش مند اسد علی میمن محدود وسائل اور جدید آلات کی  عدم موجودگی کے سبب ایسا نہ کر پائے لیکن  وہ 24 گھنٹوں میں چوٹی پر پہنچنے کی کوشش میں کامیاب ہوگئے۔

تنزانیہ میں پاکستان کے سفارت خانے نے اسد میمن کے کامیاب مشن کی  تحریری طور پر تصدیق کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی بھی قرار دیا ہے۔

News Code 1905302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =