پاکستان کے سابق وزیر اعظم  کا پاسپورٹ ختم / علاج شروع نہیں ہوسکا

پاکستان کے پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم مفرور نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہو گیا مگر علاج شروع نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم مفرور نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہو گیا مگر علاج شروع نہیں ہوا۔ انہو ں نے کہا کہ سزا یافتہ بیٹی کو پاکستان کے اسپتال اور سرجن پسند نہیں۔ مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان  کا کہنا تھا کہ مال لندن میں ہو تو علاج ملک میں کیسے ہو؟ ادھر پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزير اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوگی لیکن اگر وہ وطن واپس آنا چاہیں تو خصوصٰ سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف علاج کروانے کے بہانے لندن گئے تھے لیکن وہ لندن سے واپس نہیں آئے اور ان کے پاسپورٹ کی مدت اب ختم ہوگئی ہے۔

News Code 1905293

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =