کانگو میں مسافر کشتی کے حادثے میں 60 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں 700 مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں 700 مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دریائے کانگو میں تقریبا 700 افراد کو لے کر جانے والی مسافر بردار کشتی رات کے وقت حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گئی جس کے بعد اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

حکام کے مطابق کشتی کے حادثے میں 300افراد کی جان بچ گئی ہے جب کہ دیگر 240 افراد کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں۔ اس کے علاوہ حکام نے حادثے کے اسباب اور دیگر تفصیلات بھی فراہم نہیں کی ہیں۔

News Code 1905292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =