وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری خاتون صحافی کو دھمکانے کے بعد مستعفی ہوگئے

امریکی وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس پریس سکریٹری ٹی جے ڈکلو نے خاتون صحافی کو دھمکانے کا الزام ثابت ہونے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس پریس سکریٹری ٹی جے ڈکلو نے خاتون صحافی کو دھمکانے کا الزام ثابت ہونے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری ٹی جے ڈکلو کے خاتون سیاسی رپورٹر کے ساتھ خصوصی تعلقات تھے جس پر ایک اور خاتون رپورٹر نے اسٹوری کرنا چاہی تو ٹی جے ڈکلو نے ان خاتون صحافی کو ڈرایا دھمکایا۔

خاتون کو خوف زدہ کرنے اور ناروا سلوک کی رپورٹ ایک مقامی میگزین میں شائع ہوئی جس پر وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی سیکرٹری کو ایک ہفتے کے لیے بغیر تنخواہ کے معطل کر دیا گیا تھا ۔

اگلے ہی روز ٹی جے ڈکلو نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گستاخانہ، قابل نفرت اور ناقابل قبول زبان استعمال کی تھی، صدر جوبائیڈن اور اپنے ساتھیوں کے لیے شرمندگی اور مایوسی کی وجہ بننے پر افسوس اور شدید دکھ ہے۔

ٹی جے ڈکلو نے مزید کہا کہ میں نے ایسی زبان استعمال کی جس کا کسی بھی صحافیانہ فرائض انجام دینے والی خاتوں صحافی کو سامنا نہیں کرنا چاہیے۔

News Code 1905288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =