پاکستانی وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری مسترد کردی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی " اوگرا " کی سمری مسترد کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی " اوگرا "  کی سمری مسترد کردی۔ اطلاعات کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 14 اعشاریہ07، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے 61 پیسے اور مٹی کا تیل 10 اروپے 79 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔ وزیراعظم نے پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

News Code 1905287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =