ایشیا کرکٹ کپ کے کھٹائی میں پڑنے کے امکانات

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کے باعث ایشیا کرکٹ کپ کے کھٹائی میں پڑنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کے باعث ایشیا کرکٹ کپ کے کھٹائی میں پڑنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون میں شیڈول ہے اور بھارت کے فائنل میں پہنچنے پر ایشیا کپ ممکن نہیں ہوگا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم بھارت بھجوانے سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ سکیورٹی پلان مانگے گا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق بھارتی ویزے ایشو نہیں ہیں اصل ایشو قومی کرکٹرز کے حفاظتی انتظامات ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک بھارت تعلقات کے پیشِ نظر سیکیورٹی معاملہ انتہائی حساس ہے اور ہم اپنے کرکٹرز کی حفاظت کی ٹھوس یقین دہانی چاہتے ہیں۔

News Code 1905283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =