امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکہ میں جمہوریت کو کمزور قراردیدیا

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے سے بریت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں جمہوریت کمزور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے سے بریت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں جمہوریت کمزور ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بریت کے بعد ردِ عمل کے اظہار میں کہا ہے کہ ٹرمپ کو سزا نہیں مل سکی مگر عائد کیا گیا الزام متنازع نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پارلیمنٹ پر حملہ ہماری تاریخ کا افسوس ناک باب ہے، اس نے ہمیں یاد دلایا کہ امریکہ میں جمہوریت کمزور ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں ہمیشہ چوکنا رہنا چاہیے، جمہوریت کا ہمیشہ دفاع کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری کو امریکیوں کو اکسا کر کانگریس کی عمارت پر حملہ کرانے کا الزام تھا۔ ادھر امریکہ کے کئی حامی عرب ممالک میں جمہوریت کا کہیں نام و نشان نہیں ہے۔

News Code 1905278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =