ایران نے اصل رازداری سے متعلق خدشات سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کردیا

ویانا میں عالمی اداروں میں ایران کے مستقل نمائندے نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان کہا ہے کہ ایران نے اصل رازداری سے متعلق خدشات سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں عالمی اداروں میں ایران کے مستقل نمائندے کاظم غریب آبادی نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان کہا ہے کہ ایران نے اصل رازداری سے متعلق خدشات سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا رازداری بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اور ایران کے درمیان ایک اہم مسئلہ ہے جس سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کو آگاہ کردیا گيا ہے۔ کاظم غریب آبادی نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کے نام اپنے خط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے خط میں اصل رازداری کے سلسلے میں خدشات سے ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کو آگاہ کردیا ہے۔

News Code 1905277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =