پاکستان میں خاتون نے اسپتال کے باہر بچے کو جنم دیدیا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا ہے، چھاچھرو کے علاقے میں خاتون نے اسپتال میں بروقت داخلہ نہ ملنے پر بچے کو باہر ہی جنم دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا ہے، چھاچھرو کے علاقے میں خاتون نے اسپتال میں بروقت داخلہ نہ ملنے پر بچے کو باہر ہی جنم دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق خاتون ورثا کے ہمراہ اسپتال پہنچی، ورثا نے پیچیدگی سے متعلق اسپتال انتظامیہ کو بتایا مگر اسپتال میں بروقت اقدام نہ اٹھائے جاسکے یوں 30 سالہ خاتون اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دینے پر مجبور کردی گئی۔

ورثا کے مطابق بچے کو جنم دینے کے 3 گھنٹے بعد اسپتال انتظامیہ نے خاتون اور نو مولود کو  اسپتال میں داخلہ دے دیا۔

نجی اسپتال حکام نے واقعہ سے متعلق کہا ہے کہ 30 سالہ خاتون بچے سمیت اسپتال میں زیر علاج ہے، مذکورہ خاتون کو بروقت اسپتال میں داخل نہ کرنے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

News Code 1905276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =