ميانمار ميں فوجی بغاوت کے نویں روز بھی مظاہرے جاری

ميانمار ميں فوجی بغاوت کے نویں روز بھی ہزاروں مظاہرین کا سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ميانمار ميں فوجی بغاوت کے نویں روز بھی ہزاروں مظاہرین کا سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق ميانمار ميں فوج کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے اور اقتدار پر قبضے کے بعد اس اقدام کے خلاف وسيع تر عوامی احتجاج کیا جارہا ہے اور ملک کے پرانے صدر مقام ينگون میں ہزاروں افراد جمع ہیں۔

ملک کے کئی ديگر شہروں ميں بھی احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکام رات کو عوام کے اغوا کا عمل بند کریں۔واضح رہے کہ میانمار کی سربراہ آنگ سان سوچی اور کئی ديگر سياسی رہنما اب بھی زيرِ حراست ہيں۔ میانمار کی فوج نے آئندہ برس انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

News Code 1905275

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =