برطانیہ میں پولیس نے مشتبہ اغواء کارکو گرفتار کرنے کے لئے طیارہ روک لیا

برطانیہ میں پولیس نے مشتبہ اغواء کار کو پکڑنے کے لیے طیارے کو اڑان بھرنے سے رکوا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں پولیس نے مشتبہ اغواء کار کو پکڑنے کے لیے طیارے کو اڑان بھرنے سے رکوا دیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں پولیس کی جانب سے مشتبہ اغواء کار کو پکڑنے کے لیے طیارہ اڑنے سے رکوانے کا واقعہ ایک بچی کے اغواء کیئے جانے کی اطلاع پر پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص خاتون کی اجازت کے بغیر اس کی 4 سال کی بیٹی کو لے کر رومانیہ جا رہا تھا۔ برطانوی پولیس نے طیارے کو اڑان بھرنے کے لیے ٹیکسی کے دوران رکوا دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مغوی بچی کو اس کی ماں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

News Code 1905273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =