بھارت میں ٹریفک حادثے میں اجمیر شریف جانے والے 14 زائرین جاں بحق

بھارت میں اجمیر شریف جانے والے زائرین کی مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں اجمیر شریف جانے والے زائرین کی مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں زائرین کو اجمیر شریف لے جانے والی منی بس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی، منی بس میں 18 مسافر سوار تھے جن میں سے 14 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ چاروں زخمیوں کی عمریں 12 سال سے کم ہے اور بس میں یہی 4 بچے تھے جو محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منی بس کے بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں جب کہ ٹرک ڈرائیور کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

News Code 1905272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =