یمنی فوج کی سعودی عرب کے شہریوں کو ايئر پورٹس اور عسکری مقامات سے دور رہنے کی ہدایت

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے شہریوں کو ايئر پورٹس اور عسکری مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جن ایئر پورٹس سے عسکری استفادہ کرتا ہے سعودی شہری ان سے دور رہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے شہریوں کو ايئر پورٹس اور عسکری مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جن ایئر پورٹس سے عسکری استفادہ کرتا ہے سعودی شہری ان سے دور رہیں۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز نے آج اتوار کے دن سعودی عرب کے ابہا ايئر پورٹ کو صماد 3 نامی ڈرون طیارے کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے اور یمنی فورسز کے ڈرون طیارے نے اپنے ہدف کو تباہ کردیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ کا دفاع یمنی فورسز کا مسلّم حق ہے اور ہم جوابی کارروائي میں سعودی عرب کے ايئرپورٹس اور عسکری مقامات کو نشانہ بنائیں گے لہذآ سعودی عرب کے شہر ان مقامات سے دور رہیں۔

News Code 1905270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =