ایرانی پارلیمانی وفد کے دورہ روس نے مغربی کیمپ میں ہلچل مچا دی

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد کے دورہ روس کے نتیجے میں مغربی کیمپ میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ مجتبی ذوالنور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد کے دورہ روس کے نتیجے میں مغربی کیمپ میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ مجتبی ذوالنور نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے وفد کا دورہ روس بڑي اہمیت کا حامل تھا اور اس دورے کے نتیجے میں مغربی کیمپ خاص طور پر امریکہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور مغربی کیمپ میں ہلچل اس دورے کے کامیاب ہونے کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

News Code 1905267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =