جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، جبکہ سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، جبکہ سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا 145 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے 16اعشاریہ 2 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ریزا ہینڈرکس اور پائٹ وین بلجون نے 42، 42 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ پہلے اور دوسری وکٹ تیسرے اوور شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کرلیں، اس موقع پر ہینڈرکس اور بلجون نے عمدہ بیٹنگ کی۔

دونوں کی بیٹنگ کے دوران اور بعد میں بھی ایک موقع پر بھی ایسا نہیں لگا کہ میچ جنوبی افریقی ٹیم کے ہاتھوں سے نکل گیا یا پاکستانی ٹیم نے میچ میں واپسی کی ہے۔

تیسری وکٹ پر دونوں جنوبی افریقی بیٹسمینوں نے اسکور میں 77 رنز کا اضافہ کیا، 98 رنز پر ہینڈرکس کو عثمان نے میدان بدر کیا اس کے بعد بلجون 105 پر نواز نے پویلین کی راہ دکھائی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیوڈ میلان اور کپتان ہنری کلاسن نے 17 ویں اوور میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

News Code 1905262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =