امریکہ میں برف کی وجہ سے 130 گاڑیوں کے پھسلنے سے 6 افراد ہلاک

امریکہ میں ہلکی برفباری سے ہائی وے پر پھسلن کی وجہ سے 130 ٹرالرز، کاریں اور دیگر گاڑیاں آپس میں بری طرح ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ہلکی برفباری سے ہائی وے پر پھسلن کی وجہ سے 130 ٹرالرز، کاریں اور دیگر گاڑیاں آپس میں بری طرح ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں کئی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، فورٹ ورتھ کے قریب انٹرسٹیٹ کی مرکزی شاہراہ پر ہونے والی ہلکی برفباری سے پھسلن ہوگئی جس میں تیز رفتار گاڑیاں ایک دوسرے سے بری طرح ٹکرا گئیں۔

130 ٹرالرز، ٹرک، کاریں اور دیگر گاڑیوں کے ایک دوسرے سے ٹکرانے سے ان سے موجود افراد گاڑیوں میں ہی پھنس گئے، گاڑیوں کا اوپر تلے ڈھیر لگ گیا جب کہ کچھ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ امدادی کاموں کے دوران ہائیڈرو لک ریسکیو آلات کی مدد سے محصور افراد کو نکالا گیا تاہم اس دوران 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 36 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں 11 کی حالت نازک ہے۔

News Code 1905261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =