صومالیہ میں سکیورٹی فورسز نے صدارتی محل پر حملے کی کوشش ناکام بنادی

صوماليہ کے دارالحکومت موغادیشو ميں صدارتی محل کے اندر خود کش کار بمبار نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوماليہ کے دارالحکومت موغادیشو ميں صدارتی محل کے اندر خود کش کار بمبار نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں واقع صدارتی محل میں ایک تیز رفتار کار کو سکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا تاہم کار نہیں رکی تو اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔جیسے ہی سکیورٹی اہلکاروں نے کار پر فائرنگ کی تو حملہ آور نے کار میں رکھے بارودی مواد کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش کی تاہم بم مکمل طور پر نہ پھٹ سکا، بم مکمل طور پر نہ پھٹنے کے باوجود 7 شہری زخمی ہوئے 12 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

پوليس کے مطابق خود کش حملہ آور کی شناخت کی جارہی ہے، صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک مقامی دہشت گرد گروہ الشباب دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے۔

News Code 1905254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =