سابق امریکی صدر ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے چوتھے روز ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے دلائل مکمل کر لیے اور مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے چوتھے روز ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے دلائل مکمل کر لیے اور  مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا ۔ ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے سینیٹ سے ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات سے بری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹ میں آج گواہوں کے بیانات لینے یا نہ لینے پر بحث کے بعد اختتامی دلائل دیئے جائیں گے ، مقدمے کے فیصلے پر رائے شماری بھی آج ہی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ 100نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں، صدر کے مواخذے یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان سے دو تہائی یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔

ڈیموکریٹس کو ٹرمپ کو مجرم ثابت کرنے کے لیے ری پبلکن جماعت کے 17 ارکان کی حمایت درکار ہوگی، یہ ہدف بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔

News Code 1905252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =