افغانستان میں تین بم دھماکوں میں 5 اہلکار ہلاک اور 20 افراد زخمی

افغانستان میں 3 مختلف واقعات میں پولیس گاڑیوں کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں 3 مختلف واقعات میں پولیس گاڑیوں کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پہلا حملہ کنڑ صوبے میں اس وقت کیا گیا جب پولیس قافلہ ایک مصروف رہائشی علاقے سے گزر رہا تھا، دھماکہ وہاں پہلے سے موجود بارودی مواد سے بھری ایک کار میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آس پاس میں موجود اسکول اور گھروں کو بری طرح نقصان پہنچا جب کہ 8 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور 3 دکانوں کو معمولی نقصان پہنچا۔

کنڑ کی صوبائی کونسل کے ممبر دین محمد نے بتایا کہ دھماکے میں پولیس کمانڈر محمد فیروز سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ادھر قندھار میں پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد سے بھری کار ٹکرادی گئی جس کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ قندھار کے گورنر کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

ادھر جلال آباد میں بھی ایک پولیس قافلے کو کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ 3 شہری زخمی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 پولیس اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1905249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =