بھارت میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ 

اطلاعات کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع ویرودھن نگر میں آتش بازی کی فیکٹری میں پٹاخے بناتے کے لیے کیمیکل ملایا جا رہا تھا کہ اس وقت زور دار دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ فیکٹری کی چھت تباہ ہوگئی اور فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے میں 11 مزدور ہلاک ہوگئے جبکہ  12 شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فیکٹری میں بھڑکنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے تین سے چار گھنٹوں میں قابو پالیا۔ سوگوار خاندانوں کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

News Code 1905246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =