راہول گاندھی نے نریندر مودی کو بزدل قراردیدیا

بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کو بزدل انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم میں چین کو جواب دینے کی ہمت نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کو بزدل انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم میں چین کو جواب دینے کی ہمت نہیں۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی میں ملک کی سرحدوں اور نظریات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت اور اہلیت موجود نہیں ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم میں چین کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں، مودی کی بزدلی نے بھارتی فوجیوں کی قربانیاں رائیگاں کردیں اور بھارت میں کسی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جب سے مودی کی حکومت آئی ہے چین کی جانب سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا ہے اور اس حکومت میں بھارتی فوج کو جتنا نقصان پہنچا ہے اتنا تاریخ میں کبھی نہیں پہنچا۔

News Code 1905244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =