سعودی عرب میں مزید 48 اعلیٰ سرکاری حکام کرپشن کے الزامات میں گرفتار

سعودی عرب میں مزید 48 اعلیٰ سرکاری حکام کے خلاف کرپشن سمیت دیگر الزامات میں کارروائی کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں مزید 48 اعلیٰ سرکاری حکام کے خلاف کرپشن سمیت دیگر الزامات میں کارروائی کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مملکت کے محکمہ انسداد بدعنوانی النزاہہ کا کہنا ہے کہ جن 48 حکام کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان  کا تعلق دفاع، داخلہ، انصاف، بلدیات، دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، ماحولیات، آب پاشی اور دیگر وزارتوں اور محکموں سے ہے۔

ان میں سے بعض حکام کا تعلق پریزیڈینسی برائے ریاستی سلامتی، سعودی فوڈ، ڈرگ اتھارٹی اور جنرل اتھارٹی آف میٹرلوجی اور ماحولیاتی تحفظ سے بھی بتایا گیا ہے۔

ان حکام پر رشوت ستانی ، اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ  17 دیگر مقامی و غیر ملکی شہریوں کو بھی بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں کرپشن میں ملاوث میں 411 افراد سے تفتیش سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ قانونی کارروائی کے بعد ان کے مقدمات عدالتوں کو بھجوائے جائیں گے۔

News Code 1905241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha