روس کی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منطقع کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منطقع کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

روسی وزير خارجہ نے کہا کہ روس دفاعی وسائل کی تیاری میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہے اور اقتصادی شعبہ میں بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کررہا ہے۔سرگئی لاوروف نے یورپی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی یونین نے روس کے خلاف دوبارہ ایسی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی جس سے روس کے اقتصاد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو تو اس صورت میں روس یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو ختم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔اگر آپ صلح خاہتے ہیں تو آپ کو جنگ کے لئے بھی آمادہ رہنا چاہیے۔

News Code 1905240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =