جنوبی وزیرستان وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں نے پاکستانی فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستان کے 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان مکین میں وہابی دہشت گردوں نے پاکستانی فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستان کے 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان ہلاک  ہوگئے۔  ہلاک ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اورسپاہی عزیز شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے۔

News Code 1905238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =