عراق میں کرد ملیشیا اور ترک فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک

عراق میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کے دوران جھڑپ میں ترکی کے 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کے دوران جھڑپ میں ترکی کے 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے شمالی علاقے دوحک میں علیحدگی پسند مسلح جماعت کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کے خلاف ترک فوج نے آپریشن کیا اور اس دوران جوابی فائرنگ میں ترک فوج کے 3  اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ دوحک کے کرد علاقہ پرترک فوج کا قبضہ ہے یہ علاقہ اس سے پہلے کرد جنگجوؤں کے قبضے میں تھا ۔ واضح رہے کہ کردوں کی مسلح جماعت " پی کے کے" اور  ترک فوج کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1905237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =