ترکی کا امریکی پابندیوں کے باجود روس سے میزائل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان

ترکی نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باجود روس سے میزائل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باجود روس سے میزائل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر طیب اردوغان کے ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی روس کے ساتھ ایس 400 دفاعی نظام کے حصول کا معاہدہ برقرار رکھے گا اور امریکہ سے یہ معاملہ گفت و شنید سےحل کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے روس سے ایس 400 میزائل خریدنے پر گزشتہ برس دسمبر میں ترکی پر پابندیاں عائد کردی تھیں ۔

News Code 1905235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha