امریکہ کو کوئی غیر سنجیدہ بات کرنے سے پہلے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو کوئی غیر سنجیدہ بات کرنے سے پہلے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو کوئی غیر سنجیدہ بات کرنے سے پہلے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اسے نقض کیا، اور جن ممالک نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے مطابق عمل کیا ان کے خلاف بھی پابندیاں عائد کیں ۔ امریکہ سن 2018 سے لیکر آج تک اپنی اسی مؤقف پر قائم ہے ۔ امریکہ کو کوئی غیر سنجیدہ بات کرنے سے قبل مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

News Code 1905234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =