لاہور کے علاقے مناواں میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 مزدورجاں بحق

پاکستان کے شہرلاہور کے علاقے مناواں میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 مزدورجاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرلاہور کے علاقے مناواں میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 مزدورجاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مناواں کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں زیرِ تعمیر مسجد کا گنبد گرگیا، جس کے ملبے تلے دب کر 12 مزدور زخمی ہوگئے۔  مقامی لوگوں نے مزدوروں کو اپنی مدد آ پ کے تحت ملبے سے نکال لیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں 40 سالہ شریف، 40 سالہ ناظم اور 45 سالہ ریاض دم توڑ گئے، باقی  9 زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

News Code 1905231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =