اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے سے ہلاک افراد کی تعداد 34 ہوگئی

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 34ہوگئی جبکہ 204 اب بھی لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 34ہوگئی جبکہ 204  اب بھی لاپتہ ہیں۔ ضلع چمولی کے متاثرہ علاقوں کی سرنگوں میں پھنسے  لوگوں کو نکالنے کا کام  پانچویں روز بھی جاری ہے۔ اتراکھنڈ میں7فروری کو ہمالیہ گلیشیئر ٹوٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جبکہ سیلابی ریلے میں درجنوں مکانات ، پُل اور سڑکیں بہہ گئی تھیں۔

News Code 1905227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =