دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 23 لاکھ 65 ہزار 922 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ78 لاکھ 90 ہزار 712 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اموات 23 لاکھ 65 ہزار 922 ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ78 لاکھ 90 ہزار 712 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اموات 23 لاکھ 65 ہزار 922 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 54 لاکھ 62 ہزار 329 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 485 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 99 لاکھ 13 ہزار 955 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

News Code 1905226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =