اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قدردانی اور شکریہ ادا کیا

فلسطینی تنظيم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے ایک پیغام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت اور پشتپناہی پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظيم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے اپنےایک پیغام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت اور پشتپناہی کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی تنظيم حماس ، فلسطینی عوام کے ہمراہ  آپ کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ اور 42 ویں بہار کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہنے پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ حماس کے رہنما نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی تک اسرائيل کے خلاف ہماری جد و جہد جاری رہےگی اور ہم فلسطینی عوام کی بے لوث حمایت اور مدد کرنے  پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انقلاب اسلامی ایران کی بقا اور دوام کے لئے دعا کرتے ہیں۔

News Code 1905218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =