امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سےبیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 57 ہزار 904 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سےبیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 57 ہزار 904 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سےامریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اموات کی کل تعداد 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ادھر برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک 13 ملین سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دے دی گئی ہے۔

News Code 1905216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =