امریکی ریاست کیلی فورنیا کی آئل ریفائنری کا تیل سمندر میں پھیل گیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی آئل ریفائنری سے 600 گیلن تیل کے اخراج کے سبب تیل سمندر میں دور تک پھیل گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی آئل ریفائنری سے 600 گیلن تیل کے اخراج کے سبب تیل سمندر میں دور تک پھیل گیا ہے۔ رچمنڈ آئل ریفائنری حکام کے مطابق تیل کے اخراج پر قابو پا لیا گیا ہے اور پانی میں تیل کے پھیلاؤ کو صاف کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں سے عوام کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تیل کے اخراج کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1905213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =