افغانستان میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک

افغانستان میں پولیس چیف کی گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں پولیس چیف کی گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ 

اطلاعات کے مطابق کابل کی مرکزی شاہراہ پر عین اس وقت ریمورٹ کنٹرول بم دھمکہ کیا گیا جب وہاں سے پولیس چیف کی گاڑی گزر رہی تھی، خوفناک دھماکے میں پولیس چیف محمد زئی کوچی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

دھماکے میں پولیس چیف کے دو محافظ اور 2 راہ گیر بھی ہلاک ہوئے جب کہ دو راہگیر زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1905212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =