ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 سالگرہ قومی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے

ایران بھر میں طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 سالگرہ قومی جوش و ولولہ اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے اس موقع پر موٹر سائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق ایران بھر میں طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 سالگرہ قومی جوش و ولولہ اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے اس موقع پر موٹر سائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔۔ دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر موٹر سائیکل ریلیاں نکالی جارہی ہیں ایران کی فضائیں ,ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ بہمن کا مہینہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفیں کی عزت و وقار کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو عظیم اور تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں بہار کے موقع پر کورونا وائرس کیوجہ سے ایران کے اکثر شہروں میں ان لائن پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔

News Code 1905203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =