مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ بیلجیئم کے وزیر اعظم نے 13 فروری سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پارکس اور باربر شاپس بھی کھل جائیں گی۔ یورپی ملک بیلجیئم نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد ملک بھر میں 13 فروری سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی باربر شاپس بھی کھل جائیں گی جبکہ پارکس ، کیمپنگ سائٹس اور چڑیا گھر بھی کھول دئیے جائیں گے۔ وزیر اعظم بیلجیئم نے کہا کہ یکم مارچ سے بیوٹی پارلز کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ 26 فروری کو ریسٹورنٹس اور بارز کھولنے سے متعلق غور کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ