پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے ہرا دیا

پاکستان نے حسن علی کی تباہ کن بولنگ کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے ہرا کراسے 18 سال بعد سیریز میں شکست سے دوچار کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سےنقل کیاہے کہ پاکستان نے حسن علی کی تباہ کن بولنگ کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے ہرا کراسے 18 سال بعد سیریز میں شکست سے دوچار کردیا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے 2 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 272 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ پاکستانکی قومی ٹیم دوسری اننگز میں 298 رنز پر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 274 رنز ہی بناسکی۔ دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز ابتدائی اوورز میں ہی حسن علی نے پاکستان کو دو کامیابیاں دلوائیں۔ وین ڈار ڈاسن کو 48 اور فاف ڈپلسی 5 رنز پر آؤٹ ہوئے تاہم ایڈم مارکرم اور ڈمبا باوما نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106 رنز کی شراکت قائم کی۔ مارکرم نے شاندار سنچری اسکور کی تاہم نئی گیند ملتے ہی حسن علی نے مارکرم کو 108 رنز پر پویلین بھیج دیا اور اگلے ہی گیند پر کپتان کوئنٹن ڈی کاک کو بھی آؤٹ کردیا جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ ٹمبا باوما کی مزاحمت 61 رنز پر دم توڑ گئی، ویان ملڈر 20 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ڈین ایلگر نے 17 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کیشو مہاراج اور کگیسو رباڈا کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 5، شاہین آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ حسن علی نے مجموعی طور پر ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

News Code 1905181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =