مراکش میں زیر زمین قائم غیر قانونی فیکٹری میں پانی بھرنے سے 24 مزدور ہلاک

مراکش میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ایک مکان کے زیر زمین قائم غیر قانونی فیکٹری میں پانی بھر گیا جس کے نتیجے میں 24 مزدور ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ مراکش میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ایک مکان کے زیر زمین قائم غیر قانونی فیکٹری میں پانی بھر گیا جس کے نتیجے میں 24 مزدور ہلاک ہوگئے۔ 

اطلاعات کے مطابق مراکش میں مسلسل ہونے والی شدید بارش نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی ہے، سیلابی پانی نواحی علاقے کے ایک مکان کے زیر زمین فیکٹری میں بھر گیا۔ یہ فیکٹری غیر قانونی طور پر قائم تھی۔

سیلابی پانی اتنی تیزی سے زیر زمین فیکٹری میں داخل ہوا کہ مزدوروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 10 افراد کو زندہ نکال لیا ۔ امدادی کاموں کے درمیان 24 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔

پولیس نے مکان کو سیل کردیا ہے اور زیرزمین فیکٹری کے غیر قانونی قیام کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

News Code 1905179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =