پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کم ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کم ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 1814ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95850روپے ہوگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے بڑھ کر 1390روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 34روپے 30پیسے بڑھ کر 1191روپے 70پیسےہوگئی۔

News Code 1905149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =