بھارتی کسانوں کا ملک گير روڈ بلاک کرنے کا اعلان

بھارتی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے ۔ کسانوں نے اب ملک گیر روڈ بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے ۔ کسانوں نے اب  ملک گیر روڈ بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے 3 گھنٹے کے لیے ملک بھرکی سڑکیں اور ہائی وے بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق  کسانوں کی پہیہ جام ہڑتال دہلی، اترکھنڈ اور اترپردیش میں نہیں ہوگی، پولیس نے دہلی بارڈر کے اطراف سکیورٹی میں اضافہ کردیا۔

دہلی بارڈر پر 50 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ سرحدی راستوں کی ڈرونز سے نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے نو میٹرو اسٹیشنز میں آنے جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کسانوں نے دہلی کے سرحدی راستوں پر 70 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔

News Code 1905148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =