پاکستان کی قومی ایئرلائن کا طیارہ ریاض پر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد فضاء میں چکر لگاتا رہا

پاکستان کی قومی ایئر لائن " پی آئی اے " کا طیارہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی فضائی حدود میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد فضاء میں چکر لگاتا رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن " پی آئی اے " کا طیارہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی فضائی حدود میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد فضاء میں چکر لگاتا رہا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارہ کو سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، جس کے باعث طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت فضاء میں چکر لگاتا رہا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا خالی طیارہ اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوا تھا، لیکن طیارے کو ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی، تاہم ڈیڑھ گھنٹے کے بعد کلیئرنس ملتے ہی طیارے کی ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ ممکن ہوئی۔

News Code 1905147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =