کابل میں 3 دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کابل پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ باغ قاضی کے علاقے میں ایک دکان میں ہوا جس کی تفتیش کے سلسلے میں پولیس موبائل وہاں پہنچی اور کچھ لوگ بھی جمع تھے کہ ایک اور زور دار دھماکے کی آواز آئی جس میں دو شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

کابل میں ہی ایک اور مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

News Code 1905144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =