میانمار میں ملکی سطح پر انٹرنیٹ سروسز معطل

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئیں ۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ بندش کی مانیٹرنگ کرنے والے گروپ کے مطابق میانمار میں صبح 10 بجے سے انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔

ادھر میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ینگون یونیورسٹی کے نزدیک نوجوانوں نے احتجاج کیا اور آمریت ختم کرنے کے نعرے لگائے۔میانمار میں احتجاجی مظاہرے روکنے کے لیے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔واضح رہے کہ میانمارمیں رواں ہفتے فوجی بغاوت کے بعد ایک سال کی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

News Code 1905143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =