ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کل روس کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کل روس کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کل روس کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔

ایرانی اسپیکر روس کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں روسی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی اسپیکر روس کے تین روزہ دورے کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوتین ، روسی ڈوما کے سربراہ اور روس کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ایرانی اسپیکر روسی صدر کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1905142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =