یوکرائن کے ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک

یوکرائن کے ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں3 مریض اور طبی عملے کا ایک رکن ہلاک گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کے ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں3 مریض اور طبی عملے کا ایک رکن ہلاک گیا۔ 

اطلاعات  کے مطابق یوکرائن کے ایک اسپتال کی چھٹی منزل پر واقع ایک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تینوں مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹوں کی محنت کی بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل سرانجام دیا گیا تاہم اس دوران 3 مریض اور طبی عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا جب کہ امدادی کاموں کے دوران 8 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تاہم پولیس حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی سمیت متعدد ممکنہ اسباب کی تفتیش کر رہی ہے ۔

News Code 1905137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =