تہران میں پاکستان کے سفارتخانہ میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے تقریب منعقد

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان کے سفارتخانہ میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے شاندارتقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں ایرانی یونیورسٹیوں کے بعض طلباء، ذرائع ابلاغ کے بعض نمائندوں اور پاکستانی طلباء نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان کے سفارتخانہ میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے شاندارتقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں ایرانی یونیورسٹیوں کے بعض طلباء، ذرائع ابلاغ کے بعض نمائندوں اور پاکستانی طلباء نے شرکت کی۔ پاکستان کے سفیر نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام پر ہونے والے بھارتی حکومت کے مظالم سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک عالمی اور متنازعہ مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں سکیورٹی کونسل ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ اس تقریب میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاکستانی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کے پیغام کو بھی پیش کیا گيا۔ مشہد مقدس میں فردوسی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک پاکستانی طالب علم نے بھارتی حکومت کی طرف سے  کشمیری شہریوں پر ہونے والےمظالم اور غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہے اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

News Code 1905136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =