افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 16 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندوز میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 16 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آرودہشت گردوں نے دو اہلکاروں کو یرغمال بنالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندوز میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 16 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آرودہشت گردوں نے دو اہلکاروں کو یرغمال بنالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں موٹر سائیکل سوار طالبان دہشت گردوں نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، طالبان کے حملے میں 16 سکیوٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد طالبان دہشت گرد دو فوجی اہلکاروں کو اغوا اور افغان فوج کا اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔

افغان فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ جس فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا وہ افغان خفیہ ایجنسی کے ماتحت ایک مقامی فورس تھی۔ حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔

افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ قندوز کے مقامی طالبان کمانڈر نے فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ طالبان امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

News Code 1905133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =