پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ صدر پاکستان عارف علوی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی، وزیراعظم عمران خان کوٹلی میں اجتماع سے خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ صدر پاکستان عارف علوی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی، وزیراعظم عمران خان کوٹلی میں اجتماع سے خطاب کریں گے۔  پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئی ہیں۔ ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، اسلام آباد، مظفرآباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں سیمینارز اور جلسے جلوسوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی قوم 31 برسوں سے یوم کشمیر منا رہی ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

News Code 1905132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =