پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم حملے میں 16 افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات  کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے، اور زخمیوں کو سول اسپتال میں منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے، ایک شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1905130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =